مریم نواز کا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں حیثیت بنانے کیلئے عمران خان پر تنقید کرتی ہیں 29

مریم نواز کا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں حیثیت بنانے کیلئے عمران خان پر تنقید کرتی ہیں

“مریم نواز کا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں ، حیثیت بنانے کیلئے عمران خان پر تنقید …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا اپنا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں ، وہ اپنی حیثیت بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتی ہیں ۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی ) میں وزیر مملکت زرتاج گل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ، مریم نواز منظم طریقے سے نیب پر حملہ آور ہوئیں ، مریم نے عدالت میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائیں ، جے آئی ٹی میں بھی انہوں نے عورت کارڈ کھیلا۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نے اپنی پٹیشن میں شوکت عزیز کیس کا حوالہ دے کر عدالت کو گمراہ کیا، مریم کو چاہئے کسی قانونی ماہر سے مشورہ کر لیں ، ان کی پوری سیاست کامحور انتشار ہے ، وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں پر تنقید کر رہی ہیں ۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عالمی سیاست میں اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں،عالمی فورمز پر وزیر اعظم کو مدعو کیا جاتا ہے ، گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم نواز نیب عدالتوں پر حملہ کرنے کی بجائے سوالا ت کا جواب دیں ، مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں