متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے 32

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے ، عرب نیوز کے مطابق   شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

 متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی  ،  وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں  40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔ 

وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق  سوگ کے ایام کے دوران وزارتوں، محکموں، وفاقی ، مقامی اداروں اور نجی شعبے میں بھی تین دن تک کام معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ شیخ زید النہیان  1948 میں   پیدا ہوئے تھے  ، وہ  3 نومبر 2004 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے ۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -عرب دنیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں