لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز بھر گئے  34

لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز بھر گئے 

لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ، گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ڈینگی مچھر نےتباہی مچا دی ، گنگام رام اور جناح ہسپتال میں ڈینگی کے لئے مختص کردہ تمام بیڈ مریضوں سے بھر گئے ہیں جس کےباعث مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق  جناح ہسپتال کے 125 بیڈز ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے تھے جو تمام بھر گئے ہیں اور مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ، گنگا رام ہسپتال کے 95 بیڈز پر ڈینگی کے مریض موجود ہیں ، میو ہسپتال میں ڈینگی کیلئے مختص بیڈز میں سے 78 فیصد بھر چکے ہیں میو ہسپتال میں 237 بیڈز مختص کئے گئے جن میں  187 مریض موجود ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال کے 82 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر چکے ہیں ، جنرل ہسپتال میں  134 بیڈز ڈینگی مریضوں کیلئے مختص کئے گئے تھے  ، ہسپتال میں ڈینگی کے  110 مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ سروسز ہسپتال کے ڈینگی کیلئے مختص بیڈز 91 فیصد بھر گئے ہیں ۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے 90 بیڈز مختص کئے گئے تھے ، اس وقت 82 مریض زیر علاج ہیں ۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے 40 بیڈز پر  33 بچے زیر علاج ہیں ، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے 25 بیڈز پر  20 مریض موجود ہیں،ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں 340 بیڈز  پر 103 مریض موجو دہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتالوں میں 280 بیڈز پر 181 مریض زیر علاج ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -تعلیم و صحت –

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں