لاہور میں سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا داماد گرفتار - ایکسپریس اردو 39

لاہور میں سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا داماد گرفتار – ایکسپریس اردو

مرکزی ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا

مرکزی ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا

 لاہور: ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تہرے قتل کا مرکزی ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر مغلپورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ شاہ زیب نے چھ دن قبل سسر حامد شاہ اور 2 سالوں فاروق شاہ عمر 27 سال اور شاہ رخ عمر 23 سال کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: داماد نے سسر اور 2 سالے قتل کردیے

ایس پی رضا صفدر کاظمی کے مطابق مرکزی ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، جس پر اس نے سسر اور دو سالوں کا قتل کیا تھا۔ ایس پی رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں