فیصل آباد میں 6 سالہ بچے سے مزدور کی مبینہ زیادتی - ایکسپریس اردو 56

فیصل آباد میں 6 سالہ بچے سے مزدور کی مبینہ زیادتی – ایکسپریس اردو

6 سالہ  احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا، متاثرہ بچے کے ماموں کا بیان۔ فوٹو:فائل

6 سالہ احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا، متاثرہ بچے کے ماموں کا بیان۔ فوٹو:فائل

فیصل آباد: نواحی گاؤں سارووال میں 6 سالہ بچے کو مدرسے میں کام کرنے والے مزدور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارووال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ اہلخانہ کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حتمی مؤقف دیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں