فوڈ پانڈا کے سی ای او بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے 56

فوڈ پانڈا کے سی ای او بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

فوڈ پانڈا کے سی ای او بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈیلیوی کمپنی “فوڈ پانڈا” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔

بتایا گیا ہے کہ “نعمان سکندر مرزا نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، وہ سنٹرل اکنامک کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور نئے پاکستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ڈیجیٹل ویژن کو لیڈ کریں گے “۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سے ملاقات کی ان کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جن میں دیکھا گیا ہے کہ اسد عمر نے انہیں پارٹی پرچم کے رنگوں پر مشتمل رومال گلے میں پہنا کر خوش آمدید کہاہے۔

مزید :

سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں