عوا پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا چکی ہے شاہد خاقان عباسی  34

عوا پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا چکی ہے شاہد خاقان عباسی 

عوا پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا چکی ہے ، شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ایوان بالا اور ایوان زیریں میں عوام پر مزید ٹیکسسز لگانے کی تیاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور چندہ اکٹھا کرتا ہے،  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا، انہیں عدالتوں میں کھڑے ہو کر معاشی تباہی کا حساب دینا ہو گا،آج مسئلہ صرف مہنگائی نہیں، آج ایوان بالا اور ایوان زیریں میں عوام پر مزید ٹیکسسز لگانے کی تیاری ہے۔ چیئرمین نیب تین ماہ سے ڈیلی ویجزپر کام کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں سے متعلق بتایا نہیں جا رہا ، دوہری شہریت کے حامل افراد کی قانون میں اجازت دی جا رہی ہے  ، پارلیمان پوچھنے سے قاصر ہے ، گورنر سٹیٹ بینک کی شکل میں وائسرائے مقرر ہے ،  پارلیمنٹ   وزراء  اور گورنر سٹیٹ بینک سے کچھ نہیں پوچھ سکتی ۔ انہوں نے 23سو ارب روپے تعلیم پر لگائے مگر 70 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں