عدنان صدیقی اپنا اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر سے نالاں - ایکسپریس اردو 27

عدنان صدیقی اپنا اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر سے نالاں – ایکسپریس اردو

کیا میں اب تک اکاؤنٹ کے ویریفائڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں؟ اداکار کا ٹوئٹر انتظامیہ سے سوال - فوٹو:فائل

کیا میں اب تک اکاؤنٹ کے ویریفائڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں؟ اداکار کا ٹوئٹر انتظامیہ سے سوال – فوٹو:فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے مگر 98 ہزار فالورز رکھنے والے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹِک‘ سے تاحال محروم ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22 کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو۔

عدنان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں؟

اداکار عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار عرفان صدیقی کے ساتھ فلم (A Mighty Heart) میں کام کیا۔ عدنان صدیقی کو 2002ء میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

عدنان صدیقی اس وقت اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریز پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں