صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے شاہد خاقان عباسی 55

صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے شاہد خاقان عباسی

صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب کو چور کہنے والا خود چور نکلا ،   صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، ملک میں مہنگائی اسی کرپشن کی وجہ سے ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب الزامات سے بات نہیں بنے گی ، پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور کرپٹ کہہ رہی ہے ،  کھاد ، چینی ، آٹا مہنگا کرنے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں ،سپریم کورٹ بھی کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجیئنرنگ کا ادارہ بن چکی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں آفس میں بیٹھ کر تماشے دیکھتا ہوں ، پاکستان میں پی ٹی آئی کی تین حکومتیں ہیں اور ملک میں کرپشن کی وجہ  یہی ہیں ۔ حکومتی کرپشن نے 152ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں