شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے فواد چودھری  37

شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے فواد چودھری 

شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں، ہائیکورٹ سے رجوع …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں ، شہباز شریف کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کھلم کھلا فراد کر کے باہر گئے ، نواز شریف کی بیماری ہی فراڈ تھی ،  نواز شری فکے معاملے پر اٹارنی جنرل  ہائیکورٹ میں درخواست دیں گے ۔  نواز شریف باہر بیٹھ کر ملک اور قانون  کا مذاق آرا رہے ہیں ، شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف بیرون ملک گئے ، ہم شہباز شریف کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ  نوازشریف نے 17 ماہ لندن میں علاج نہیں کرایا، نوازشریف کی گزشتہ رپورٹ موجودہ سےمطابقت نہیں رکھتی، پاکستانی سفارتخانےنے2بارشریف فیملی سےرپورٹس سےمتعلق رابطہ کیا، شریف فیملی نےرپورٹس سفارتخانےکےڈاکٹرزسےشیئرکرنےسےانکارکردیا۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں