سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ - ایکسپریس اردو 40

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ – ایکسپریس اردو

فی تولہ سونے کی قیمت 125600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 107682 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

فی تولہ سونے کی قیمت 125600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 107682 روپے ہوگئی – فوٹو:فائل

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1400 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 125600 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1793 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400 روپے اور 1201 روپے کا اضافہ ہوگیا

قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 125600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 107682 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 500 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1470 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1260.28 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں