سابق بوائے فرینڈ کا بھرے بازار میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں  33

 سابق بوائے فرینڈ کا بھرے بازار میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں 

 سابق بوائے فرینڈ کا بھرے بازار میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد، انتہائی افسوسناک …

 برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک خوبرو سوشل میڈیا سٹار لڑکی کو سابق بوائے فرینڈ نے بھرے بازار میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میلینا پیکسوتو نامی یہ لڑکی اپنے دادا دادی اور 10ماہ کے بیٹے کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کے وینڈرسن البوکرک نامی سابق بوائے فرینڈ نے اس پر حملہ کر دیا۔ میلینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ تشدد سے اپنے جسم پر آنے والے زخم اور خراشیں لوگوں کو دکھا رہی ہوتی ہے۔

میلینا نے اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ”وینڈرسن نے میرے چہرے اور گردن پر گھونسے مارے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔ اس نے یہ سب کچھ میرے دادا دادی کے سامنے کیا۔ اس اتنا خیال بھی نہیں آیا کہ اس وقت میرا 10ماہ کا بچہ میری گود میں تھا۔ اس کے تشدد سے تنگ آ کر ہی میں نے اس سے تعلق ختم کیا تھا مگر وہ اس کے بعد بھی باز نہیں آیا۔ میں نے اس واقعے کی پولیس کو بھی رپورٹ کر دی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں