راتوں رات ٹوئٹر صارفین کے فالوورز اُڑگئے 20

راتوں رات ٹوئٹر صارفین کے فالوورز اُڑگئے

راتوں رات ٹوئٹر صارفین کے فالوورز اُڑگئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ پر گزشتہ رات سے سینکڑوں لوگ اچانک اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایت کر رہے ہیں اور اپنی ٹویٹس میں ٹوئٹر انتظامیہ سے اس پر وضاحت مانگ رہے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایت کرنے والوں میں سیاستدانوں اور صحافیوں سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شکایت کرنے والوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شامل ہیںجنہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”میرے 50ہزار ٹوئٹر فالوورز ایک دم غائب۔ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا۔“معروف صحافی وجاہت کاظمی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”ٹوئٹر ڈکیتی، ایک رات میں میرے 3ہزار فالوور کم ہو گئے۔“

آمنہ جبیں نے ڈاکٹر شہباز گل کی ٹویٹ کو ذیلی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”میرے بھی 1ہزار فالوورز ایک دن میں کم ہو گئے ہیں۔ “ مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز شریف کی طرف سے بھی اپنے فالوورز میں 1ہزار کی کمی واقع ہونے کے متعلق بتایا گیا ہے۔ دیگر جن لوگوں نے اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایت کی ہے ان میں شیراز حسن، احتشام الحق اور عدیل راجابھی شامل ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں