ذہنی معذورلڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کا ریمانڈ - ایکسپریس اردو 43

ذہنی معذورلڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کا ریمانڈ – ایکسپریس اردو

پولیس اہلکار پڑوسی ہے، لڑکی کاچیک اپ کرانے پرزیادتی کا علم ہواتھا ۔ فوٹو : فائل

پولیس اہلکار پڑوسی ہے، لڑکی کاچیک اپ کرانے پرزیادتی کا علم ہواتھا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے پولیس اہلکارکی مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت کے روبرو جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزم مختیار عرف رانا پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مبینہ زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 28 جولائی2021 کو پیش آیا تھا، لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے چیک اپ کرایا تو زیادتی کا علم ہوا۔

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طورپر پڑوسی پولیس اہلکار مختیار عرف رانا نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اورزیادتی سے متعلق بتانے پرقتل کی دھمکی بھی دی تھی عدالت نے ملزم کو31 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ ویمن ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں