دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار - ایکسپریس اردو 48

دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار – ایکسپریس اردو

تھانہ صدر بیرونی نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا (فوٹو ایکسپریس نیوز)

تھانہ صدر بیرونی نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا (فوٹو ایکسپریس نیوز)

 راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کی، جس میں دو روز قبل شوہر ذوالفقار کو سوتے وقت فائرنگ کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے دوسری شادی پر اپنے ہی شوہر کو سوتے ہوئے قتل کیا اور گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی گولی مار کر قتل کر کے فرار ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں