خورشید شاہ کو سزا ان کی وفا پر ملی قمر زمان کائرہ  44

خورشید شاہ کو سزا ان کی وفا پر ملی قمر زمان کائرہ 

خورشید شاہ کو سزا ان کی وفا پر ملی ، قمر زمان کائرہ 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کو ڈھائی سال جیل کاٹنے کی سز ان کی وفا کے جرم پر ملی ، جس طرح خورشید شاہ کی ضمانت ہوئی ویسے ہی یہ کیس بھی ختم ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر نیئر بخاری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جیل بھیجنے کے حربے صرف ہماری آوز دبانے کیلئے ہیں ، ہم عدالت عظمیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے خورشید شاہ کو ضمانت دی ، شاہ جی ہمیشہ سے ہی عوام کی عدالت میں بے گناہ ہیں، قانون کی عدالت میں بھی بے گناہ ہوں گے ، خورشید شاہ اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے ، سیاسی کارکنوں کو ایسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے کئی معاملات مستقبل میں بھی پیش آئیں گے مگر ہم اپنے راستے سے ہٹیں گے نہیں ۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ خورشید شاہ کو ڈھائی سال تک جیل میں رکھا گیا، یہ روز اول سے ہی بے بنیاد کیس تھا کیوں کہ نیب انکوائری 2012میں ختم ہو چکی تھی ، ہائی کورٹ سے بھی خورشید شاہ کے حق میں فیصلہ آچکا ہے ، حکمرانوں نے محض بد نیتی پر مبنی مقدمات بنائے ، ہم لوگ ذوالفقار علی بھٹو کے دور 1968 سے جیلوں میں جا رہے ہیں ، بے نظیر بھٹو جیل گئیں پھر آصف علی زرداری گئے ، یہ ہمارے لئے نہیں بات نہیں ، وہ اور لوگ ہیں جو ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں