حکومت نے ’احساس پٹرول کارڈ‘ جاری کرنے کی بھی تیاری پکڑلی 50

حکومت نے ’احساس پٹرول کارڈ‘ جاری کرنے کی بھی تیاری پکڑلی

حکومت نے ’احساس پٹرول کارڈ‘ جاری کرنے کی بھی تیاری پکڑلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صحت کارڈ کے بعد حکومت کی طرف سے ’احساس پٹرول کارڈ‘ جاری کرنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہونے والی میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کی میٹنگ میں کیے گئے اس اعلان میں بتایا گیا ہے کہ احساس پٹرول کارڈ کم آمدن والے موٹرسائیکل سواروں کے لیے جاری کیا جائے گا جس پر وہ موٹرسائیکل میں سستا پٹرول بھروا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی، ٹیکس میں کمی، کم از کم تنخواہ میں اضافہ، تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کے لیے انٹرن شپس، معاشی اصلاحات اور جی ڈی پی میں اضافے کے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ احساس پٹرول کارڈز کا اجراءکب سے شروع ہو گا اور ان پر کتنی سبسڈی دی جائے گی۔

 میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -بزنس –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں