'جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا' محنت ضائع ہونے پر چور نے سرکاری ملازم مالک کیلئے خط چھوڑ دیا 31

‘جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا’ محنت ضائع ہونے پر چور نے سرکاری ملازم مالک کیلئے خط چھوڑ دیا

‘جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا’ محنت ضائع ہونے پر چور نے سرکاری …

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور سرکاری ملازم کے گھر سے زیادہ نقدی اور سامان نہ ملنے پر ایک طنزیہ خط لکھ کر چھوڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش میں چور ایک گورنمنٹ ملازم کے گھر چوری کرنے کیلئے پہنچا مگر بد قسمتی سے اسے کوئی بھاری رقم یاسامان ہاتھ نہ لگا تاہم چور 30 ہزار روپے اور تھوڑی سی جیولری لے کر  فرار ہوگیا۔

جاتے جاتے چور نے طنز کرتے ہوئے ایک خط لکھا کہ ‘جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا’ اور خط کو وہیں چھوڑ گیا۔پولیس کے مطابق چور کی تلاش جار ی ہے جبکہ نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں