تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے دو لائسنس جاری کر دیے گئے وزارت پٹرولیم 25

تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے دو لائسنس جاری کر دیے گئے وزارت پٹرولیم

تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے دو لائسنس جاری کر دیے گئے ، وزارت پٹرولیم

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گیس و پٹرول کی تلاش کیلئے وزارت پٹرولیم نے دو  عدد لائسنس جاری کر دیے ، وزار ت پٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق لائسنس تیل و گیس کے 2کنوؤں  کی دریافت کیلئے جاری کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت  پٹرولیم نے اپنے اعلامیہ  میں کہا کہ  اٹک اور لورالائی میں تیل وگیس کی دریافت کی جائےگی، مقامی گیس کی دریافت کیلئےہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ تیل و گیس کی  دریافت کی جستجو میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

مزید :

بزنس –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں