تپتی دھوپ میں گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردو 31

تپتی دھوپ میں گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل – ایکسپریس اردو

گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوہزاروں لائیکس مل چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوہزاروں لائیکس مل چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ہیٹ ویو یعنی معمول سے کہیں زیادہ گرم موسم میں ایک خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں آگ برساتے سورج کے نیچے کھڑی خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر چکلا بیلن رکھ کرروٹی بیلنے کے بعد  نہایت مہارت سے گاڑی کے بونٹ پررکھ کراسے سیک رہی ہیں۔

 

سورج کی تپش کے باعث روٹی ایسے پک گئی جیسے چولہے پرتیار کی گئی ہو۔گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں