بیوی سے ناچاقی پر داماد کو سسر نے گولی مار دی - ایکسپریس اردو 45

بیوی سے ناچاقی پر داماد کو سسر نے گولی مار دی – ایکسپریس اردو

داماد کی اہلیہ نے خلع کا کیس دائر کیا ہوا ہے۔

داماد کی اہلیہ نے خلع کا کیس دائر کیا ہوا ہے۔

 کراچی: قیوم آباد میں سسر کی فائرنگ سے داماد زخمی ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، داماد کی اہلیہ نے خلع کا کیس دائر کیا ہوا ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب قیوم آباد بی ایریا میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی تیس سالہ زوہیب ولد طیب الرحمن کو جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اس کے سسر اکرم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، زوہیب کی اہلیہ نے اس سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔ وقوعہ کے وقت بھی اس کے سسر اور زوہیب کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور اسی دوران ملزم نے اسلحہ نکال کر اس پر فائرنگ کردی۔

مضروب کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں