بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی 23

بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی

بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرادیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق 89 سالہ منموہن سنگھ گزشتہ تین روز سے بخار میں مبتلا تھے جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہیں ایمس کے شعبہ امراضِ قلب میں بھرتی کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔خیال رہے کہ  گزشتہ برس ایک نئی دوا کی وجہ سے بھی منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں کئی روز تک ایمس میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہنا پڑا تھا۔ منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیر اعظم رہے۔ اب بھی وہ ریاست راجستھان سے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں