mobile logo 38

بڑے مسلمان ملک میں ڈرائیور کو اونگھ آگئی سیاحوں کی بس  بل بورڈ سے جا ٹکرائی اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

بڑے مسلمان ملک میں ڈرائیور کو اونگھ آگئی، سیاحوں کی بس  بل بورڈ سے جا ٹکرائی، …

بڑے مسلمان ملک میں ڈرائیور کو اونگھ آگئی، سیاحوں کی بس  بل بورڈ سے جا ٹکرائی، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب سے بڑی مسلمان آبادی کے ملک انڈونیشیا  کے جزیرے جاوا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق حادثہ طلوعِ آفتاب کے وقت پیش آیا۔ سیاحوں کی بس موجو کرتو ٹول روڈ پر بل بورڈ سے ٹکرا گئی۔  مشرقی جاوا ٹریفک پولیس کے چیف لطیف عثمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے  میں ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے جس کے باعث تاحال اس سے تفتیش نہیں کی جاسکی۔ زخمیوں کو چار ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، زیادہ تر زخمیوں کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں