برطانیہ  میں فیس بک کو 50.5 ملین پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ 35

برطانیہ  میں فیس بک کو 50.5 ملین پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ

برطانیہ  میں فیس بک کو 50.5 ملین پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں فیس بک کمپنی کو ساڑھے پانچ کروڑ پاؤنڈ (12 ارب 7 کروڑ 58 لاکھ روپے) کا جرمانہ کردیا گیا۔

فیس بک کمپنی کو یہ جرمانہ برطانیہ کے مسابقتی کمیشن نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فیس بک نے اینیمیٹڈ گرافکس سٹارٹ اپ Giphy خریدا تھا لیکن اس خریداری کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جان بوجھ کر اس سودے کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر فیس بک کو 50.5 ملین پاؤنڈ (69.5 ملین ڈالر ، 60 ملین یورو)  کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مسابقتی کمیشن کے سینئر ڈائریکٹر جوئل بام فورڈ کا کہنا ہے کہ کمیشن نے فیس بک کو متنبہ کیا تھا کہ سودے کی تفصیلات فراہم نہ کرنا حکم کی خلاف ورزی  ہے لیکن  فیس بک نے دو عدالتوں سے رجوع کیا جہاں سے کیس ہارنے کے باوجود تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، یہ جرمانہ ان تمام کمپنیوں کیلئے سبق ہے جو سمجھتی ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

دوسری جانب فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ فیس بک انتظامیہ مسابقتی کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ اس حوالے سے کیا کرنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -سائنس اور ٹیکنالوجی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں