باکسر عامر خان کے ساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا واقعہ تین افراد گرفتار 30

باکسر عامر خان کے ساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا واقعہ تین افراد گرفتار

باکسر عامر خان کے ساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا واقعہ، تین افراد گرفتار

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا واقعہ پیش آنے کے بعد حکام نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ عامر خان کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، ملزمان ان سے 72 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑی چھین کر لے گئے تھے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین ملزمان سے ڈکیتی کے شک کی بنا پر تفتیش کی گئی ہے، ان میں سے دو ملزمان کو اسلحے کی بنا پر پکڑا گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 25، 34 اور 20 سال ہیں۔ 

مزید :

کھیل -برطانیہ -تارکین پاکستان –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں