این اے 133 کے ضمنی انتخاب جمشید چیمہ کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا اعلان 41

این اے 133 کے ضمنی انتخاب جمشید چیمہ کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا اعلان

این اے 133 کے ضمنی انتخاب ، جمشید چیمہ کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سپریم …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے  133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جمشید چیمہ کی جانب سے کہا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اور میری کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس پر  پہلے الیکشن ٹریبونل اور پھر ہائیکورٹ کیا گیا مگر دونوں جگہ پر اعتراضات کو برقرار رکھتے  ہوئے ہماری اپیلیں مسترد کر دی گئیں ، اب سپریم کورٹ گیا تو 7 دن لگ سکتے ہیں اور اس دوران انتخابی مہم نہیں کر پائیں گے لہذا فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی وفات کے باعث حلقہ این اے 133 کی سیٹ خالی ہوئی ہے  جہاں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  جمشید اقبال چیمہ کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھاجبکہ ان کی اہلیہ مسرت چیمہ  ان کی کورننگ امیدوار تھیں ، مگر تائید کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 130 سے ہونے کی بنا پر  دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے ۔

اب  حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار  الیکشن نہیں لڑے گا، این اے 133 کا ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -الیکشن -سیاست –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں