این اے 133 کے ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری  43

این اے 133 کے ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری 

این اے 133 کے ضمنی انتخابات ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکا ،  حسن مرتضیٰ کے جواب کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے کہا گیا کہ معلوم ہوا ہے کہ حسن مرتضیٰ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لیا،کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ۔

واضح رہے کہ حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو جواب جمع اور بیان حلفی بھی  جمع کرایا تھا جسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -سیاست -علاقائی -پنجاب –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں