ایلون مسک کے بعد معروف باکسر مک گریگر کا ٹوئٹر خریدنے کا دعویٰ دنیا حیران پریشان رہ گئی 44

ایلون مسک کے بعد معروف باکسر مک گریگر کا ٹوئٹر خریدنے کا دعویٰ دنیا حیران پریشان رہ گئی

ایلون مسک کے بعد معروف باکسر مک گریگر کا ٹوئٹر خریدنے کا دعویٰ، دنیا حیران …

 ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی خریداری کا معاہدہ طے پا جانے کے باوجود آئرلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ باکسر کونر انتھونی مک گریگر نے ٹوئٹر کو خریدنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کونر مک گریگر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”میں ٹوئٹر کو خرید رہا ہوں۔“

رپورٹ کے مطابق مک گریگر کے ٹوئٹر پر 93لاکھ فالوورز ہیں جو ان کی اس ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہو گئے کہ آیا مک گریگر نے یہ ٹویٹ مذاق میں کی ہے یا وہ واقعی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ بہرحال مک گریگر نے کچھ دیر بعد یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور اس کے بعد تاحال ان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی نیا موقف سامنے نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ لگ بھگ 44ارب ڈالر میں کیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں وہ ٹوئٹر کا کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ کونر مک گریگر کا شمار دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ رواں سال وہ ارب پتی ہو جائیں گے کیونکہ اس سال انہیں فائٹنگ سے ساڑھے 23کروڑ اور رِنگ سے 60کروڑ ڈالر کی آمدن ہونے والی ہے۔ وہ فائٹنگ سے بہت زیادہ آمدنی کماتے ہیں۔ او ایل بی جی کے مطابق وہ اوکٹاگون میں 80لاکھ ڈالر فی منٹ کماتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں