اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جاری تمام تفصیلات سامنے آ گئیں 39

 اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جاری تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

 اپیکس کمیٹی کا اعلامیہ جاری ، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپیکس کمیٹی نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیاہے جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے، پاکستان افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،اعلامیہ میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف شریک ہوئے۔

ایپکس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت ، میڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکانٹنگ کے شعبوں میں مدد کریں۔ایپکس کمیٹی کےاعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی ضرورت کے وقت افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عالمی برادری اور امدادی ادارے افغانستان کو امداد فراہم کریں تاکہ افغانستان کو قیمتی جانوں کے نقصان اور معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔اعلامیہ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں