امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی - ایکسپریس اردو 72

امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی – ایکسپریس اردو

پل ٹوٹنے سے گیس کی لائن کوبھی نقصان پہنچا:فوٹو:انٹرنیٹ

پل ٹوٹنے سے گیس کی لائن کوبھی نقصان پہنچا:فوٹو:انٹرنیٹ

 واشنگٹن: امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پرایک بس اور6گاڑیاں موجود تھیں۔

پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے  قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اورمقامی انتظامیہ سے انفرااسٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی۔

حکام کے مطابق پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی۔متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے اورلوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں 45000 پل خستہ حالت میں ہیں جن پرکسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مخدوش پلوں میں سے 3000 ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اورپلوں کی مرمت کے لئے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں