اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا مداحوں کیلئے بڑی خبر 43

اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا مداحوں کیلئے بڑی خبر

اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا، مداحوں کیلئے بڑی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی انہوں نے اپنے مداحوں کی اطلاع کیلئے نئے رشتے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے ازدواجی رشتے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔

اس پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔

انہوں نے اس پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کے اعلان کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

مزید :

تفریح –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں