آئی فون کے وہ خفیہ اور انتہائی مفید فیچرز جن کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہیں 28

آئی فون کے وہ خفیہ اور انتہائی مفید فیچرز جن کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہیں

آئی فون کے وہ خفیہ اور انتہائی مفید فیچرز جن کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون میں دیگر کئی فیچرز کے ساتھ صارفین کی صحت سے متعلق بھی کئی مفید فیچرز موجود ہیں۔ ایپل کی طرف سے آئی فونز میں ایک ہیلتھ ایپ مہیا کی جاتی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی صحت کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ یہ ایپلی کیشن آپ کو یہ بھی بتا سکتی ہے کہ آپ درست طریقے سے چل رہے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ کے چلنے کا انداز معمول کے مطابق نہ ہو تو آپ کو بیماریاں، بالخصوص دل اور دوران خون کے عارضے لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق انسان جب چلتا ہے تو اس کے دونوں قدموں کے آگے بڑھنے کا وقت یکساں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا ایک قدم تیز اٹھ رہا ہے اور دوسرا نسبتاً سست، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی چال درست نہیں ہے اور آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔

آئی فون کی ہیلتھ ایپ اپنے صارفین کو ان کی چال کے اس پہلو سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ ایپلی کیشن میں چال کے متعلق بتانے والے اس فیچر کو Walking Asymmetryکہا جاتا ہے۔ اپنی چال کے متعلق جاننے کے لیے اپنے آئی فون میں ہیلتھ ایپ کھولیں اور ’براﺅز‘ پر کلک کرکے Mobilityکا انتخاب کریں۔ یہاں آپ کو مینیو میں Walking Asymmetryکا آپشن نظر آ جائے گا۔ اسے کھولنے سے آپ کے سامنے ایک گراف نمودار ہو گا جو آپ کے دونوں قدموں کی رفتار کی عکاسی کر رہا ہو گا۔ اس گراف سے آپ معلوم کر سکیں گے کہ آپ کے دونوں قدم یکساں رفتار سے اٹھ رہے ہیں یا نہیں۔اس گراف پر بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کو کمر کے قریب رکھتے ہوئے ہموار سطح، فرش وغیرہ پر چند قدم چلنا چاہیے اور پھر اس گراف کو دیکھنا چاہیے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں